سپیکر قومی اسمبلی اسد قیصر سے پاکستان میں تیونس کے سفیر کی پارلیمنٹ ہاؤس میں ملاقات ، ملاقات میں دونوں ممالک کے درمیان دو طرفہ تعلقات سمیت اہم علاقائی و عالمی امور پر تبادلہ خیال کیا گیا۔سپیکرقومی اسمبلی اسد قیصر نے کہا کہ پاکستان اور تیونس کے مابین دیرینہ برادرانہ تعلقات ہیں اور پاکستان تیونس کے ساتھ اپنے دوستانہ تعلقات کو بڑی اہمیت دیتا ہے، پاکستان تیونس کے ساتھ مذہب، تاریخ اور ثقافت کے اٹوٹ رشتوں میں بندھا ہوا ہے، پاکستان تیونس کے ساتھ اپنے تعلقات کو اقتصادی تعاون اور عوامی سطح پر رابطوں کو فروغ دے کر وسعت دینے کا خواہشمند ہے، دونوں ممالک کے درمیان تجارت ، سیاحت اور سرمایہ کاری کو فروغ دینے کے وافر مواقع موجود ہیں، پاکستان کی موجودہ حکومت ملک میں سر مایہ کار دوست پالیسیاں متعارف کروا رہی ہے جن سے تیونس کے سرمایہ کار مستفید ہو سکتے ہیں، پارلیمانی سفارتکاری دونوں برادرا سلامی ممالک کو قریب لانے میں اہم کردار ادا کر سکتی ہے، پارلیمانی وفود کے تبادلوں سے دونوں ممالک کے اراکینِ پارلیمنٹ کو ایک دوسرے کے تجربات سے مْستفید ہونے اور ایک دوسر ے کو سمجھنے کے مواقع حاصل ہوں گے۔
پاکستان میں تیونس کے سفیر نے کہا کہ پاکستان خطے کا اہم ملک ہے اور تیونس پاکستان کے ساتھ اپنے تعلقات کو قدر کی نگاہ سے دیکھتا ہے ، تیونس شمالی افریقہ کا گیٹ وے ہے، پاکستان تیونس کے ذریعے افریقی منڈیوں تک رسائی حاصل کر سکتا ہے، تیونس کی حکومت پاکستان کے ساتھ سماجی واقصاادی شعبوں میں تعاون کو فروغ دینے کا خواہشمند ہے، تیونس پاکستان کے عالمی اور خطے کے امن کے لیے کیے گئے اقدامات کو قدر کی نگاہ سے دیکھتا ہے۔