وفاقی وزیر سائنس اینڈ ٹیکنالوجی چوہدری فواد حسین نے کہا ہے کہ اب بھی عمران خان کا کھل کے دفاع کریں گے، کابینہ وزیر اعظم کی صوابدید ہے ،وزیر اعظم عمران خان کو کہا تھا رکن قومی اسمبلی کے طور پر زیادہ بہتر پرفارم کر سکتا ہوں۔جمعہ کو وفاقی وزیر سائنس اینڈ ٹیکنالوجی چوہدری فواد حسین نے قلمدان تبدیلی کے حوالے سے ٹویٹ کرتے ہوئے کہا اب بھی عمران خان کا کھل کے ہی دفاع کریں گے، خاندان سو سال سے سیاست میںکہ ہیں بڑے بڑے عہدے آئے اور گئے، ہمیشہ کہا ہے کابینہ وزیر اعظم کی صوابدید ہے،اب بھی وزیر اعظم عمران خان کو کہا تھا رکن قومی اسمبلی کے طور پر زیادہ بہتر پرفارم کر سکتا ہوں، یہ فیصلہ وزیر اعظم کا ہے کہ سائنس اور ٹیکنالوجی کی وزارت چلانی ہے۔
بول کہ لب آزاد ہیں تیرے … یاد نہیں دلائوں گا
Mar 18, 2024