حکومت پنجاب نے رمضان میں پہلے سے زیادہ سبسڈی دینے کا فیصلہ کیا ہے، اس حوالے سے پنجاب کابینہ کے اجلاس میں 35نکاتی ایجنڈے کی منظوری دے دی گئی ہے۔اجلاس میں فیصلہ کیا گیا کہ رمضان میں گزشتہ سال کے 9 ارب کے مقابلے میں 12ارب سے زائد کی سبسڈی دی جائے گی۔سبسڈی اور رمضان بازاروں سے متعلق وزیر صنعت وتجارت کی سربراہی میں کمیٹی قائم کر دی گئی ہے۔کابینہ اجلاس میں بینک آف پنجاب کا سربراہ مقرر کرنے کی منظوری بھی دی گئی، جس کے مطابق طالب رضوی بینک آف پنجاب کے نئے سربراہ ہوں گے۔
بول کہ لب آزاد ہیں تیرے … یاد نہیں دلائوں گا
Mar 18, 2024