ورلڈ کپ کے لیے منتخب ہونے والی قومی کرکٹ ٹیم نے وزیر اعظم عمران خان سے ملاقات کی۔جمعہ کووزیراعظم آفس میں ہونے والی ملاقات میں 17 کھلاڑیوں کے ہمراہ چیئرمین پاکستان کرکٹ بورڈ احسان مانی، کوچ مکی آرتھر اور چیف سلیکٹر انضمام الحق بھی شریک تھے۔پاکستان کرکٹ بورڈ کی مینجمنٹ کے حکام بھی ملاقات کا حصہ بنے۔ذرائع کے مطابق وزیراعظم عمران خان نے فرداً فرداً تمام کھلاڑیوں سے مصافحہ کیا اور ان کی حوصلہ افزائی کی۔ملاقات کے دوران وزیراعظم نے کھلاڑیوں کو ورلڈ کپ میں محنت، لگن اور جذبے سے کھیلنے کی ہدایت کرتے ہوئے کہا کہ صورتحال مشکل ہے لیکن ہمت نہیں ہارنی، پوری قوم کی دعائیں آپ کے ساتھ ہیں، اپنی صلاحیتوں سے پاکستان کا نام روشن کریں، دنیا کے سامنے ملک و قوم کی نمائندگی کرنا آپ کے لیے بڑا اعزاز ہے۔ عمران خان نے کھلاڑیوں کو 1992 کے ورلڈ کپ تجربات سے بھی آگاہ کیا۔ بعدازاں وزیراعظم نے تمام کھلاڑیوں اور مینجنگ حکام کے ساتھ وزیر اعظم ہاس کے باغ میں تصویر بھی بنائی جس میں کپتان سرفراز احمد کے ہاتھ میں بلا بھی تھمایا۔
بول کہ لب آزاد ہیں تیرے … یاد نہیں دلائوں گا
Mar 18, 2024