بوذی ٹاپ کے قریب کوسٹل ھائی وے پردھشت گردی میں14 شہیدوں میں ڈسکہ کے گاوں بھاڈے والا کا شہید ہونےوالا 22 سالہ ھارون جو پانچ سال سے پاک بحریہ میں ملازم تھا۔ شہید ھارون ایسٹر کی چھٹی پر گھر آرھا تھا۔ شہید ھارون کا والد محبوب مسیع محنت کش ھے۔ شہید ھارون کا ایک بھائی اور بہن بھی پسماندگان میں شامل ھیں۔شہید ھارون گھرانے کا کفیل اور بہن بھائیوں میں سب سے بڑا تھا۔ شہید ھارون کی دو ماہ بعد شادی تھی۔ شہید ھارون کی میت کراچی پہنچا دی گئی ھے۔ شہید ھارون کی میت کل صبح دس بجے آبائی گاؤں بھاڈے والا پہنچائی جائے گی۔
بول کہ لب آزاد ہیں تیرے … یاد نہیں دلائوں گا
Mar 18, 2024