وزیر اعظم کے فیصلوں پر متفق،وزیراعظم ہمیں مارگلہ کی پہاڑیوں کی صفائی کرنے کو کہیں تو کریں گے: زرتاج گل
اسلام آباد: وفاقی وزیر برائے ماحولیاتی تبدیلی زرتاج گل کا کہنا ہے کہ ہم سب وزیر اعظم کے فیصلوں پر متفق ہیں، اسلام آباد جتنا خوبصورت دارلحکومت پوری دنیا میں نہیں۔اسکو صاف رکھنا ہمارا فرض ہے، اسحاق ڈار نے ملک کے حالات خراب کئے۔
وزیراعظم عمران خان کا صفائی مہم کا اعلان ہوتے ہی مختلف سیاسی شخصیات بھی میدان میں اتر آئی، اسلام آباد کے چڑیا گھر میں وائلڈ لائف مینجمنٹ کیجانب سے کلین اینڈ گرین پاکستان کی صفائی مہم کا آغاز کیا گیا، وفاقی وزیر برائے ماحولیاتی تبدیلی زرتاج گل کو بطور مہمان خصوصی مدعو کیا گیا، وفاقی وزیر برائے ماحولیاتی تبدیلی زرتاج گل نے بھی اسلام آباد کے چڑیا گھر میں صفائی مہم کے حوالے سے آگاہی دی۔
وفاقی وزیر برائے ماحولیاتی تبدیلی زرتاج گل کا کہنا تھا کہ ہمیں اپنے رویوں کو تبدیل کرنے کی ضرورت ہے۔ وزیراعظم کے وزن کلین اینڈ گرین پاکستان کو آگے لے کر چل رہے ہیں، یہ ملک ہماری پہچان ہے اسکو صاف ستھرا رکھنا ہمارا فرض ہے، ہمیں آلودگی سے بچاؤ کے لیئے شجرکاری میں بڑھ چڑھ کر حصہ لینا ہو گا، ہمارا ملک صاف ستھرا ہو گا، تبھی پاکستان میں ٹوریزم کی انڈسٹری کو استحکام ملے گا۔
زرتاج گل اظہار خیال کرتے ہوئے کہا کہ میڈیا کے کردار کو بھی نظر انداز نہیں کیا جاسکتا۔ صفائی مہم میں میڈیا بھی آگاہی کے ذریعے لوگوں میں شعور پیدا کر رہا ہے۔ وزیراعظم کو پتہ ہوتا ہے کہ کیا کرنا ہے، ہم سب وزیراعظم کے فیصلوں پر متفق ہیں، اگر وزیراعظم عمران خان ہمیں مارگلہ کی پہاڑیوں کی صفائی بھی کرنے کو کہیں تو کریں گے، اسحاق ڈار نے ملک کے حالات خراب کئے۔
وزیرمملکت زرتاج گل کا مزید کہنا تھا کہ ہم سے پورٹ فولیو واپس لے لیں یا دے دیں، ہم وزیراعظم عمران خان کے ساتھ ہیں، بارش اور بیٹی رحمت ہیں، اس بات کو سمجھنے کی ضرورت ہے، کسان ستر سالوں سے اسی پیٹرن پر کام کر رہا ہے۔ موسمیاتی تبدیلیوں کی وجہ سے فصلوں کو نقصان پہنچایا، ستر سالوں میں ڈیم نہیں بنائے گئے۔
وفاقی وزیر برائے ماحولیاتی تبدیل نے کہا کہ عمران خان بہتر سمجھتے ہیں کہ کیا کرنا ہے۔ مولانا فضل الرحمن نے پچھلے تیراہ سالوں میں کشمیر کے لئے کچھ نہیں کیا، مولانا فضل الرحمن نے مسلہ کشمیر کے لئے کچھ نہیں کیا۔ 13سال کشمیر کمیٹی نے کچھ نہیں کیا۔