بریگیڈئیر ریٹائرڈ اعجاز شاہ نے وزارت داخلہ کا چارج سنبھال لیا۔ اعجاز شاہ جمعہ کو ساڑھے 9بجے سیکرٹریٹ کے آر بلاک میں وزارت داخلہ کے دفتر پہنچے جہاں انہوں نے اپنی ذمہ داریاں سنبھال لیں۔وزیرداخلہ اعجاز شاہ سےوفاقی سیکرٹری داخلہ اعظم سلیمان نے ملاقات کی،جس میں اسپیشل سیکرٹری داخلہ میاں وحید الدین اورسینئر افسران شامل تھے ، سیکرٹری داخلہ کی جانب سے وزارت کے اہم امور پر بریفنگ گئی ۔وزارت داخلہ کا قلمدان سنبھالنے سے قبل حکومت نے بریگیڈیئر (ر)اعجاز شاہ کو بطور وفاقی وزیر برائے پارلیمانی امور تعینات کیا تھا جس پر پیپلز پارٹی کی جانب سے شدید تنقید کی گئی۔وزیراعظم عمران خان کی کابینہ میں گزشتہ روز بڑے پیمانے پر اکھاڑ پچھاڑ کی گئی تھی، وزیراعظم نے وزیرمملکت برائے داخلہ شہریار آفریدی کو عہدے سے ہٹاتے ہوئے وزارت داخلہ کا قلمدان اعجاز شاہ کو سونپا جو اس سے قبل ان کے پاس تھا۔
بول کہ لب آزاد ہیں تیرے … یاد نہیں دلائوں گا
Mar 18, 2024