شراب، ہیروئن، چرس، اسلحہ، ایمونیشن برآمد،10ملزمان
اسلام آباد (اپنے سٹاف رپورٹر سے) وفا قی پولیس نے جر ائم پیشہ عنا صر کے خلافمختلف کا رروائیوں کے دوران10ملزمان کو گرفتار کرلیاآ بپا رہ پولیس نے ملزم ذاکر حسین سے 8بو تلیں شراب بر آمد کر لی ،بنی گا لہ پولیس نے تین ملزمان فیضا ن ، شکیل اور محمد حسین سے 02 بو تلیں شراب اور پسٹل 30بور معہ ایمو نیشن جبکہ ملزم محمد اعجا ز کو بغیر اجا زت ڈیزل و پٹر ول فروخت کر نے پر گرفتار کر لیا ، شالیمار پولیس نے ملزم احسن سے 20بو تلیں شراب بر آمد کر لی ، سبزی منڈی پولیس نے ملزم افضا ل احمد سے 260گر ام ہیر وئن بر آمد کر لی، کھنہ پولیس نے ملزم شاہد سے 1240گر ام چرس برآمد کر لی ، لو ہی بھیر پولیس نے ملزم محمد ایاز سے پسٹل 9mmمعہ ایمو نیشن بر آمد کر لیا ، جبکہ ملزم عطا اللہ کو بھٹہ خشت چلا کر ما حول کو آ لو دکر نے پر گرفتار کرلیا گیا ۔