کینڈین خا تو ن کو ہر اساں کر نے والے دونو ں ملزمان گرفتار
اسلام آ باد (اپنے سٹاف رپورٹر سے)تھا نہ سہا لہ پولیس نے کینڈین خا تو ن کو ہر اساں کر نے والے دونو ں ملزمان گرفتار کرلئے غیر ملکی خا تو ن نے گرفتار ملزمان کو شنا خت بھی کر لیا ملزمان کے زیر استعما ل گا ڑ ی گزشتہ روز قبضہ پولیس میں لے لی گئی ملزمان سے تفتیش شروع کر دی گئی کینڈین اسما ء گلو ٹہ کو نجی ہائوسنگ سوسائٹی میں دو کا ر سوار نو جو انو ں نے ہر اساں کیا جس پر مذکو رہ خا تون نے نا معلو م کا ر سواروں کے خلاف کا رروائی کے لیے اسلام آ باد پولیس کو تحر یری درخو است دی ، تھا نہ سہا لہ پولیس نے 16اپر یل کو نا معلو م ملزمان کے خلاف زیر دفعہ 342/511/354/506 ت پ مقدمہ درج کیا ،آئی جی اسلام آ باد محمد عامر ذوالفقار خا ن نے غیر ملکی خا تو ن کو ہر اساں کر نے کے واقعہ کو نو ٹس لے کر ایس پی رورل محمد عمر خا ن کو ملزمان کے خلاف کا رروائی کے احکا ما ت جا ری کئے جس پر تھا نہ سہا لہ پولیس نے ملزمان کی تلا ش شروع کی سب سے پہلے پولیس نے ملزمان کے زیر استعما ل کا ر کا سراغ لگا کر اسے اپنے قبضہ میںلیا جس کے بعددونو ں نا معلوم ملزمان کو گرفتار کیا گیا ملزمان کی شناخت کے لیے غیر ملکی خا تو ن کے سامنے پیش کیا گیا تو اس خا تو ن نے دو نو ں ملزمان کی شنا خت کر لی ، ملزمان کی شنا خت حمزہ سہیل اور انس کا مر ان کے نا م سے ہو ئی ، ملزمان کے خلاف مقدمہ کی روشنی میں کا رروائی ضا بطہ عمل میں لا ئی جا رہی ہے ڈی آئی جی آ پر یشنز وقارالدین سید نے پولیس کی بر وقت اور کا میا ب کا رروائی پر تھا نہ سہالہ پولیس ٹیم کی کا رکر دگی کو سراہا ہے اور ہد ایت کی ہے کہ مقدمہ کو حقائق کی روشنی میں یکسو کیا جا ئے۔