اغوا برائے تاوان اور ڈکیتی میں ملوث ملزم کو 2 مرتبہ عمر قید،21سال قید سخت
راولپنڈی(جنرل رپورٹر)انسداد دہشت گردی راولپنڈی کی خصو صی عدالت کے جج سلیمان بیگ نے اغوا برائے تاوان اور ڈکیتی کے مقدمے میں ملوث ملزم کو 2 مرتبہ عمر قید،21سال قید سخت ، 40ہزار روپے جرمانہ اور منقولہ وغیر منقولہ جائیداد ضبط کرنے کی سزا سنا دی ہے،ملزم محمد شکیل کے خلاف تھانہ سٹی اٹک پولیس نے27جولائی2014کو مقدمہ درج کیا گیا تھا جس میں اس پر اغوا برائے تاوان ، ڈکیتی اور دہشت گردی کی دفعات عائد کی گئی تھیں، عدالت نے کیس کی سماعت مکمل کرنے بعد ملزم کو سزا سنادی ہے۔