پہلی مرتبہ پنجاب میں صوبائی ایمنسٹی سکیم متعارف کرائے جانے کا امکان
لاہور ( کامرس رپورٹر )پنجاب کی تاریخ میں پہلی مرتبہ صوبائی سطح پر ٹیکس دہندگان کی تعداد میں اضافے کے لئے ایمنسٹی سکیم متعارف کرائے جانے کا قوی امکان ہے ۔ اس حوالے سے ذرائع کا کہنا ہے کہ پنجاب ریو نیو اتھارٹی اوردیگر اداروں نے اس حوالے سے مشاورت کا عمل شروع کر دیا ہے اور پنجاب ریو نیو اتھارٹی کی جانب سے اس حوالے سے تجاویز بھی مرتب کی جارہی ہیں۔ ذرائع کے مطابق پنجاب ریو نیو اتھارٹی کے دائرہ اختیار میں اس وقت 63سروسز پر سیلز ٹیکس وصول کیا جاتا ہے ۔ٹیکس نیٹ بڑھانے کیلئے ٹیکس ایمنسٹی سکیم متعارف کرائی جائے گی جس سے ٹیکس گزاروں کی تعداداور سالانہ آمدن میں 2ارب روپے سے زائد اضافے کا امکان ہے ۔