جعلی اکاونٹس کیس ، محمد علی شاہ کی عبوری ضمانت منظور
اسلام آباد (وقائع نگار) اسلام آباد ہائی کورٹ کے جسٹس عامر فاروق اور جسٹس محسن اختر کیانی پر مشتمل ڈویثرن بنچ نے جعلی اکاونٹس کیس میں مزید ایک اور ملزم محمد علی شاہ کی عبوری ضمانت منظور کر لی ہے۔ محمد علی شاہ نے اپنی درخواست میں حکومت پاکستان ، چیئرمین نیب ، ڈائریکٹر جنرل نیب اور ایڈیشنل ڈائریکٹر نیب کو فریق بناتے ہوئے موقف اختیار کیا کہ پنک ریذیڈنسی عبوری ریفرنس میں عدالت کا سمن موصول ہوا کہ پنک ریذیڈنسی میں غیر قانونی زمین الاٹ اور ریگولرائز کرنے میں معاونت کی ، نیب کا یہ موقف بے بنیاد ہے ، خدشہ ہے کہ درخواست گزار کو گرفتار کر لیا جائے گا۔ درخواست میں استدعا کی گئی تھی کہ ٹرائل مکمل ہونے تک عبوری ضمانت دی جائے۔ سماعت 25 اپریل تک ملتوی کر دی۔