ایک تصویر ایک کہانی……
ایک سروے کے مطابق لاہور میں سٹی گورنمنٹ نے مختلف مقامات پر گلیوں محلوں میں بنے سروس سٹیشن کافی حد تک بند کرا دیئے کچھ ٹینشن ایسے ہیں جن کو زیادہ بل ڈال کو بند کر دیا گیا ہے اور کافی پٹرول پمپ بند ہو گئے زیادہ تعداد ان کی ہے جن کی لیز ختم ہو چکی وہ کئی سال سے فری میں کام کر رہے تھے یہ بھی کہا جا رہا ہے کہ زیر زمین پانی بہت نیچے چلا گیا ہے سٹی گورنمنٹ کے اہلکار دکان کے باہر پانی چھڑکنے پر بھی چالان کر رہے ہیں جبکہ سرورس سٹیشن پر ایک سو پچاس لیٹر پانی گاڑی کی سروس میں لگ رہا ہے اور گاڑی کی سروس کا چار سو روپے اور موٹرسائیکل سروس کے سو روپے چارج کئے جا رہے ہیں سروس سٹیشن پر کام کرنے واے لڑکے اب بے روزگار ہو رہے ہیں جو دن بھر میں اٹھ سو روپے روزانہ کے لیتے تھے ادارہ پھر رہے ہیں مگر پانی کا مسئلہ بہت گھمبیر ہو رہا ہے پہلے دو سو روپے فٹ میں بور ہوتا تھا جو کہ دو ہزار بور پر چلا گیا ہے صحافی کالونی میں بور کرنے والا ایک لاکھ پندرہ ہزار مانگ رہا ہے۔(فوٹو: عابد حسین)