آرائش حسن
ہم ایک ایسی سیانی، سمجھدار اور درمند خاتون کو جانتے ہیں، جو اپنی صنف کو حسین وجدان بنانے میں ثانی نہیں رکھتیں۔ لطف کی بات یہ کہ گاہک ان سے مطمئن، مگر وہ گاہک سے غیر مطمئن۔ اور انہیں یہ بتانے میں ذرا نہیں شرماتیں کہ ہم خواب بیچتے ہیں۔ جس کی تعبیر گھنائونی ہے۔ یہ ایک طرح کا نشہ ہے، جب ٹوٹتا ہے، تو جان پر بن آتی ہے۔ ہم اپنے کلائنٹس کو جس راہ پر لگا دیتے ہیں، زندگی بھر اس سے اتر نہیں سکتے۔ ایک سادہ سے حال حلیے اور عام سی شکل کو ہم اسقدر اٹھا دیتے ہیں کہ کلائنٹ مسحور ہو جاتا ہے۔ اور اس سحر سے باہر نکلنے سے خوف کھاتا ہے۔
محترم نے حیرت انگیز انکشاف کیا کہ وہ ایسی بیبیوں کو جانتی ہیں۔ جن کی شادی کے پہلے ہی ہفتے اس لیے طلاق ہو گئی کہ یہ وہ لڑکی تو نہیں جو ہم نے دیکھی تھی۔ آخری بات یہ کہ کیمیکلز سے بھرپور آرائش کے لوازمات جلد کا جو حشر کرتے ہیں سب کو معلوم۔ جس کی انتہا کینسر۔ سادگی میں معصومیت بھی ہے اور حسن بھی۔ کیونکہ اللہ نے ہم سب کو بہترین صورت میں پیدا کیا۔