مکرمی! حکومت کا ہر سال بجٹ میں تنخواہوں اور پنشن میں ایک ہی ریشو سے اضافہ کرنا تمام ریٹائرڈ ملازمین خصوصاً 2010ء سے پہلے ریٹائرڈ ہونے والے پنشنر سے سراسر زیادتی ہے کیونکہ 2010ء میں تنخواہوں میں پچاس فیصد 50% اضافہ سے پہلے ریٹائرڈ ملازمین کی تنخواہیں کم ہونے کی وجہ سے پنشن بھی کم تھیں جس کی وجہ سے بجٹ میں ان کو خاص ریلیف کبھی نہیں ملا۔ سرکاری ملازمین کو سالانہ انکریمنٹ اور ہائوس رینٹ بھی حاصل ہے جبکہ ریٹائرڈ ملازمین کو یہ سہولت نہیں ہے۔ حکومت سے گزارش ہے کہ تنخواہوں میں اضافہ کے ساتھ ساتھ ریٹائرڈ ملازمین خصوصاً 2010ء سے پہلے پنشنر والوں کو پنشن میں ڈبل اضافہ کیا جائے تاکہ وہ بھی باوقار زندگی بسر کر سکیں۔ اس عمر میں ذمہ داری بڑھنے کے ساتھ بزرگوں کو ادویات کی ضرورت ہوتی ہے جو پنشن کم ہونے کی وجہ سے خریدنے کی استطاعت نہیں رکھتے۔ امید ہے کہ حکومت بزرگوں کی گزارشات پر توجہ کر کے دعائیں لے گی۔ (محمد فاروق ریٹائرڈ (محکمہ تعلیم) نزد DHQ ہسپتال خانسر روڈ بھکر)
بول کہ لب آزاد ہیں تیرے … یاد نہیں دلائوں گا
Mar 18, 2024