مکرمی! میں عرصہ چالیس سال سے بطور کرکٹر آرگنائزر کوچ سلیکٹر فرسٹ کلاس کرکٹر ہونے کے علاوہ شاہین کرکٹ کلب اہور(ایسٹ زون) کا صدر بھی ہوں۔ لاہور سٹی کرکٹ ایسوسی ایشن جس کا صدر شاہ ریز خان روکڑی ہے اس کا قریبی رشتہ دار نجف حمید خاں ایسٹ زون کا صدر ہے لاہور میں ان دونوں اشخاص کے گرد چیئرمین ٹورنامنٹ کمیٹی سیکرٹری نے بدعنوانی کا بازار گرم کر رکھا ہے فضل محمود کرکٹ کلب چیمپئن شپ میں میری ٹیم کے خلاف رائزنگ سٹار کلب کو واک اوور دیا گیا جبکہ ہمیں اطلاع نہ دی گئی۔ رشوت کا بازار گرم ہے۔ ایل۔آر۔سی۔اے کے نام پر ٹیم بنا کر ملائشیا، ھانگ کانگ کے دورے کیے جاتے ہیں اور معصوم بچوں سے میچز کھلانے کے بدلے پیسے لیے جاتے ہیں۔ کرکٹ میچز کی اطلاع بذریعہ لیٹرھیڈ سے دی جاتی ہے لیکن ایسٹ زون کے سیکرٹری نے کبھی کلبوں سے خط و کتابت نہیں کی، حالانکہ میچز کی اطلاع بذریعہ اخبارات دی جاتی ہے۔ مجھے پاکستان کرکٹ بورڈ کی طرف سے بجائے میرا مؤقف سنے ایک لیٹر مینجر گیم ڈیویلپمنٹ تاریخ چار اپریل 2019 ملا کہ ایسٹ زون کے پریذیڈنٹ نے پاکستان کرکٹر بورڈ حسان الرحمان کو یہ جواب لکھا کہ انہوں نے ٹیلیفون کال، SMS ، WhatsApp کے ذریعہ خبر دی میں حلفاً قران پر ہاتھ لگا کر کہتا ہوں کہ انہوں نے کوئی خبر نہ دی اور یہ صرف میری کلب کو نکالنے کے لیے ڈرامہ رچایا گیا۔(طاہر شاہ سابق فرسٹ کلاس کرکٹر دھرمپورہ لاہور)
بول کہ لب آزاد ہیں تیرے … یاد نہیں دلائوں گا
Mar 18, 2024