دنیا بھر کے سرمایہ کاروں کو سی پیک میں شمولیت کی دعوت دیں گے: چینی سفیر۔ عمران خان کے دورہ چین کے موقع پر سوشل سیکٹر میں نئے منصوبوں پر ایم او یوز ہوں گے۔ خیبر پی کے اور بلوچستان میں ووکیشنل ٹریننگ سینٹرز کو اپ گریڈ کیا جائے گا۔
وزیراعظم پاکستان آئندہ ہفتے پاکستان کے عظیم برادر اور دوست ملک چین کے دورے پر روانہ ہو رہے ہیں۔ یہ دورہ پاکستان اور چین کے درمیان سیاسی اور اقتصادی سطح پر تعاون میں مزید اضافے کا باعث بنے گا اور اس دورے سے پاکستان اور چین کے درمیان دوستانہ تعلقات مزید مستحکم ہونگے۔ پاکستان میں چین کے تعاون سے جاری اور تیزی سے مکمل ہوتا ہوا سی پیک منصوبہ دنیا بھر کے لیے کشش رکھتا ہے۔ دنیا کے مختلف ممالک اور سرمایہ کاری کے خواہشمند اس میں شمولیت کی خواہاں ہیں۔ یہ منصوبہ پاکستان میں خوشحالی اور تعمیر و ترقی کا ایک نیا باب کھولے گا۔ چینی سفیر نے دنیا بھر کے سرمایہ کاروں کو اس میں شرکت کی جو دعوت دی ہے اس کے فوائد بھی پاکستان کو حاصل ہوں گے۔ بے شک یہ منصوبہ دنیا بھر کے لیے ایک کھلا آپشن ہیں جس میں کوئی بھی ملک یا دنیا بھر کے سرمایہ کار شریک ہو سکتے ہیں۔ اس منصوبہ کی تکمیل سے خاص طور پر خیبر پی کے اور بلوچستان میں صنعتی اور تجارتی ترقی کا نیا دور شروع ہو گا اور وہاں کے عوام کی معاشی حالت بہتر بنانے میں مدد ملے گی۔ اگر دنیا کے مختلف ممالک کے سرمایہ کار اس منصوبے میں سرمایہ کاری کرنا چاہتے ہیں تو ہمیں انہیں ہر طرح کی سہولت دیتے ہوئے خوش آمدید کہنا چاہئے…
میرے ذہن میں سمائے خوف کو تسلّی بخش جواب کی ضرورت
Apr 17, 2024