کابینہ کی اقتصادی رابطہ کمیٹی نے یوٹیلٹی سٹورز کارپوریشن کو ہدایت کی ہے کہ وہ رمضان المبارک کے مقدس مہینے میں عوام کو بروقت سہولت کی فراہمی کیلئے خوراک کی ضروری اشیا کی خریداری کی کوششیں تیز کریں۔
رمضان پیکیج پر عملدرآمد کیلئے وزیر ریلوے شیخ رشید احمد کی سربراہی میں چار رکنی کمیٹی بھی قائم کی گئی۔ رمضان سے قبل حکومتیں عوام کو ریلیف دینے کی بڑی کوشش کرتی ہیں اور اس سے زیادہ خوش کن اعلانات کئے جاتے ہیں۔ اس کے ساتھ ہی منافع خور بھی اپنی سرگرمیاں تیز کر دیتے ہیں۔ انتظامی طور پر تو منافع خور ہمیشہ بے قابو ہی رہتے ہیں مگر حکومت کی سطح پر یوٹیلٹی سٹور پر عوام کے لیے ضروری اشیاء کی سستے داموں فراہمی کے انتظامات کئے جاتے ہیں۔ سستے رمضان بازار بھی لگتے ہیں۔ یوٹیلٹی سٹورز اور رمضان بازاروں میں ضروریات کی اشیاء سستی ضرور ہوتی ہیں مگر معیار پر بھی کمپرومائز ہوتا ہے۔ رمضان بازاروں اور یوٹیلٹی سٹورز تک عموماً شہری آبادی کی رسائی ہوتی ہے جبکہ اکثریتی آبادی کا تعلق دیہات سے ہے۔ دیہات ہی میں زیادہ کم وسیلہ لوگ رہتے ہیں۔ رمضان پیکج سستے بازاروں کی صورت میں ہو یا کسی اور شکل میں، یہ دیہات تک پہنچانا بھی ضروری ہے۔ اس کے ساتھ ساتھ انتظامیہ کو جہاں منافع خوروں پرنظر رکھنی ہے ، قیمتوں میں بے جا اضافہ کے خلاف ان ایکشن ہونا ہے وہیں معیار پر بھی کسی صورت سمجھوتہ نہیں ہونا چاہئے ۔
بول کہ لب آزاد ہیں تیرے … یاد نہیں دلائوں گا
Mar 18, 2024