فیول ایڈجسمنٹ بجلی 16 پیسے یونٹ مہنگی ہونے کا امکان، فیصلہ 24 اپریل کو ہوگا
اسلام آباد (نیٹ نیوز) بجلی صارفین کیلئے بری خبر سے فیول ایڈجسٹمنٹ کی مد میں بجلی کی قیمت میں 16 پیسے فی یونٹ اضافے کا امکان ہے نیپرا 24 اپریل کو سماعت کے بعد فیصلہ کرے گا مارچ کی فیول پرائس ایڈجسٹمنٹ کی مد میں جمع کرائی گئی درخواست کے مطابق مارچ کے بجلی کی ریفرنس پرائس 4 روپے 99 پیسے فی یونف مقرر کیگئی تھی جبکہ بجلی کیپیداواری لاگت 5 روپے 15 پیسے فی یونٹ رہی سینٹرل پاور پرچیزنگ ایجسی نے سابق ایڈجسٹمنٹ اور سپلمنٹری چارجز کی مد میں 14 پیسے فی یونٹ صارفین پر ڈالنے جبکہ ٹرانسمیشن لاسز کی مد میں ایک پیہ فی یونٹ صارفین پر ڈالنے کی تجویز دی ہے مارچ میں کوئلے سے 14.02 فیصد گیس سے 24.05 فیصد آر ایل این جی سے 23.40 فیصد اور ایٹمی ذرائع سے 11.52 فیصد بجلی پیدا کی گئی۔