میاں اسلم اقبال نے سندر انڈسٹریل اسٹیٹ میں نئے ٹرانسفارمر کاافتتاح کردیا
سندر ( پ۔ر) معروف صنعتی ذون سندر انڈسٹریل اسٹیٹ میںصنعتکاروں کے بجلی کی طلب کے درینہ مسئلہ کو حل کرنے کے لیئے صدر بورڈ آف مینجمنٹ کی خصوصی کاوش سے 40 میگا وواٹ کا ٹرانسفارمر کا افتتاح کر دیاگیا جس سے سندر انڈسٹریل اسٹیٹ میں ٹرانسفارمرزکی تعداد تین ہوگئی ۔ نئے ٹرانسفارمر سے بجلی کی سپلائی سے سندر اسٹیٹ کے صنتعکاروں کو بجلی کے شاٹ فال جیسے درپیش مسائل سے کسی حد تک نجات مل جائے گی۔ تیسرے ٹرانسفارمر کے افتتاح کے موقع پر صدر سندر اسٹیٹ کی دعوت پر صوبائی وزیر صنعت و تجارت میاں اسلم اقبال اور لیسکو چیف مجاہد چھٹہ، چیئرمین پنجاب انڈسٹریل اسٹیٹس شعیب زاہد ملک نے مہمان خصوصی کے طور پر شرکت کی۔اس موقع پر صدر سندر اسٹیٹ شہزاد اعظم خان نے وزیر اعظم پاکستان کے ساتھ ساتھ صوبائی وزیر میاں اسلم قبال کا شکریہ ادا کرتے ہوئے کہا کہ ان کی خصوصی کاوش کی بناء پر ہی آج سندر اسٹیٹ کے صنعتکاروں کا درینہ مسئلہ حل ہونے جا رہا ہے۔ افتتاح کے موقع پر سندر اسٹیٹ کے صنعتکاروں نے صوبائی وزیر سے چوتھے ٹرانسفارمر سے بھی بجلی کی ترسیل کا مطالبہ کیا۔اس موقع پربورڈآف ڈائریکٹرز پیڈمک کے ممبران جناب ساجد سلیم منہاس،جناب یاسر بُچہ اور بورڈ آف مینجمنٹ سندر انڈسٹریل اسٹیٹ کے ممبران بھی موجود تھے۔