مضبوط قوم
ہم سب کے اندر حب الوطنی کا شدید اور قوی جذبہ پیدا ہو جانا چاہئے جو ہم سب کو ایک متحد اور مضبوط قوم کے رسے میں جکڑ دے۔ یہ واحد طریقہ ہے اپنی منزل پر پہنچنے کا‘ اپنی جدوجہد کا نصب العین حاصل کرنے کا‘ وہ مقصدِ عظیم جس کی خاطر لاکھوں مسلمانوں نے اپنا سب کچھ لٹا دیا اور اپنی جانیں تک قربان کر دیں۔
(اسلامیہ کالج‘ پشاور 12- اپریل 1948ئ)