پشاور: سپریم کورٹ نے آئی جی پولیس خیبرپختونخوا کو غیر متعلقہ افراد سے سکیورٹی واپس لینے کا حکم دے دیا۔جمعرات کو چیف جسٹس پاکستان میاں ثاقب نثارنے سپریم کورٹ پشاور رجسٹری میں مختلف کیسز کی سماعت کی۔دورانِ سماعت آئی جی پی خیبرپختونخوا صلاح الدین خان محسود عدالت میں پیش ہوئے تو چیف جسٹس نے ان سے استفسار کیا کہ آپ کا نام آئی جی صلاح الدین خان ہے؟ آپ کی بہت تعریف سنی ہے، دہشت گردی میں آپ کا بہت نقصان ہوا ہے۔اس موقع پر چیف جسٹس نے آئی جی خیبرپختونخوا سے پوچھا کہ غیر متعلقہ لوگوں کے پاس کتنی پولیس فورس سیکیورٹی کے نام پرہے؟آئی جی نے بتایا کہ 3 ہزار کے قریب اہلکار سیکیورٹی پر موجود ہیں۔چیف جسٹس نے آئی جی خیبرپختونخوا کو غیر متعلقہ افراد سے آج رات تک سکیورٹی واپس لینے کا حکم دیا۔اس پر آئی جی پولیس صلاح الدین نے عدالت کو غیر متعلقہ افراد سے سیکیورٹی واپس لینے کی یقین دہانی کرادی۔
بول کہ لب آزاد ہیں تیرے … یاد نہیں دلائوں گا
Mar 18, 2024