پیپلز پارٹی مزدوروں کا تحفظ چاہتی ہے، پی آئی اے ریفرنڈم میں مزدور کو آگے آنا چاہئے،خورشید شاہ
راولپنڈی (اپنے سٹاف رپورٹر سے) بینظیر بھٹو انٹر نیشنل ائرپورٹ پر پی آئی اے یونین کے الیکشن کیلئے پیپلز یونٹی کے زیر اہتمام جلسے سے خطاب کرتے ہوئے قومی اسمبلی میں اپوزیشن لیڈر سید خورشید شاہ نے کہا ہے کہ مسلم لیگ ن کے لوگوں کے دل بہت چھوٹے ہیں جب محترمہ بیںطیر بھٹو شہید ہوئیں تو میں نے نواز شریف کو ان کی میت پر روتے ہوئے دیکھا لیکن آج نئے ائرپورٹ سے بینظیر بھٹو کا نام اتار دیا گیا میاں نواز شریف نئے ائرپورٹ کا نام اسلام آباد ائرپورٹ رکھنا چاہتے ہیں اگر بینظیر بھٹو کا نام مٹائو گے تو تم لوگوں کا نام بھی مٹ جائے گا انہوں نے کہا کہ پی آئی اے کے جہازوں سے پاکستانی جھنڈا اتارنے کی کوشش کی جارہی ہے مسلم لیگ ن والے مزدور کے حقوق کی بات آئے تو ضیاء الحق بن جاتے ہیں میں تمام یونئنوں کا شکریہ ادا کرتا ہوں کہ انہوں نے پیپلز یونٹی سے اتحاد کیا ہے میں نے چار سال پہلے کہا تھا کہ ن لیگ کے ایئر لیگ والے آپ کو کچا کھا جائیں گے اپوزیشن لیڈر نے کہا کہ پیپلز پارٹی مزدوروں کا تحفظ چاہتی ہے آج معیشت کا پہیہ رکا ہوا ہے بیرونی قرضے میں ملک ڈوب چکا ہے پی آئی اے ریفرنڈم میں مزدور کو آگے آنا چاہئے۔