سیاسی جماعتیں آمدہ انتخابات میں مزدوروں کے حقوق اور مسائل منشور کا حصہ بنائیں
راولپنڈی (نوائے وقت رپورٹ) نیشنل لیبر فیڈریشن پاکستان کے مرکزی صدر رانا محمود علی خان نے کہا ہے کہ سیاسی جماعتیں آمدہ انتخابات میں مزدوروں کے حقوق اور مسائل کو اپنے منشور کا حصہ بنائیںاین ایل ایف سے وابستہ مزدور امانتدار ٗاہل اور صاف ستھری شخصیت کے حامل امیدواروں کاانتخاب کریںان خیالات کا اظہار انہوں نے گزشتہ روز ضلعی دفتر سید مودودیؒ بلڈنگ میں نیشنل لیبر فیڈریشن راولپنڈی ڈویژن کے زیر اہتمام منعقدہ سیمینار بعنوان :2018 کے انتخابات میں مزدوروں کا کردار : سے خطاب کرتے ہوئے کیااس موقع پر نیشنل لیبر فیڈریشن پنجاب کے صدر ملک عبدالعزیز ٗ ڈویژنل صدر محمد ایوب خان ٗاسلام آباد کے صدر ڈاکٹر تہذیب الحسن ٗریلوے پریم یونین کے نوید بنگش ٗجے آئی لیبر ونگ کے عبدالمجید عباسی ٗ سیکرٹری اطلاعات جماعت اسلامی سٹی ڈسٹرکٹ راولپنڈی ملک محمد اعظم ٗ امیر جماعت اسلامی پی پی 12 رضا محمد چوہدری اور دیگر نے بھی اظہار خیال کیا رانا محمود علی خان نے کہا کہ مزدور ملکی معیشت کی ریڑھ کی ہڈی کی حیثیت رکھتے ہیں ۔ وطن عزیز پاکستان کے استحکام اور ترقی و خوشحالی کے سلسلے میں محنت کش طبقے کی جدوجہد اور قربانیاں لائق تحسین ہیں ۔ مزدور وں نے ہر دور میںاپنے بچوں کا پیٹ کاٹ کر ملکی معیشت کو توانائی بخشی ہے ماضی میں مزدوروںکا استحصال کیا گیا حکمرانوں نے اقتدار کے ایوانوں تک پہنچنے کیلئے مزدوروں کو سیڑھی کے طور پر استعمال کیا ہے۔ نیشنل لیبر فیڈریشن نے مزدوروں کے حقوق اور مسائل کے حوالے سے ہر دور میں جدوجہد کی ہے ملک عبدالعزیز نے کہا کہ مزدوروں کے حقوق کے نعرے لگانے والوں نے ہی سب سے زیادہ مزدور کُش پالیسیاں بنائیںمزدور آنے والے انتخابات میں اچھی شہرت رکھنے والے امیدواروں کو ہی ووٹ دیں ۔