ناقص صفائی،غیر معیاری اشیاء کی فروخت،چار فوڈ پوائنٹس سیل کردیئے گئے
راولپنڈی (اپنے سٹاف رپورٹر سے)پنجاب فوڈ اتھارٹی کی ٹیموں نے راولپنڈی ڈویژن میں صحت دشمن عناصرکے خلاف کارروائیاں کرتے ہو ئے چارمختلف فوڈ پوائنٹس سیل کردیئے جنہیں 79 ہزار روپے سے زیادہ جرمانہ کردیا گیا جبکہ متعددفوڈ پوائنٹس کو وارننگ نوٹس دے دئے گئے پنجاب فوڈ اتھارٹی کی فوڈ سیفٹی ٹیموں نے راولپنڈی اور چکوال میں کارروائیاں کر تے ہو ئے نیو رحمانیاں فوڈ اینڈ کیٹرنگ اور سردار جمیل کیٹرنگ یو نٹ کو کیمیکل ڈرمز، ناقص،باسی گوشت کے استعمال،گندے فریزر،کچن ایریا میں واش روم کی مو جو دگی اور صفائی کے ناقص انتظامات پر سر بمہر کر دیااٹک کی فوڈ سیفٹی ٹیموں نے ملاوٹ مافیا کے خلاف کارروائیاں کر تے ہو ئے کراچی ٹی کمپنی اور سلیم سویٹس ایند بیکرز کو غلط لیبلنگ،نان فوڈ گریڈ کلرز،گندے بر تنوںکے استعمال، ناقص سٹوریج اور صفائی کے انتظامات پر سیل کیا گیا۔ علاوہ ازیں فوڈ سیفٹی ٹیموںنے راولپنڈی اور گردونواح میںچیکنگ کر تے ہو ئے متعدد فوڈ پوائنٹس کو زائدالمعیاد اشیاء کی فروخت،ملازمین کے میڈیکلز کی عدم دستیابی،نیلے کیمیکل ڈرمز کے استعمال،سابقہ ہدایات پر عمل نہ کر نے اور صفائی کے ناقص انتظامات پر 43,500کے جرمانے عائد کیے۔ ضلع چکوال،جہلم اوراٹک کے علاقوں میںکارروائیوں کے دوران متعدد فوڈ پوائنٹس کو زائدلمعیاد اشیائ،ممنوعہ چائنیز نمک کی فروخت،تاریخِ اجراع اور تنسیخ کی عدم مو جودگی،مس برانڈنگ اور صفائی کے ناقص انتظامات پر 36,000کے جرمانے عائد کیے گئے۔ڈویژن بھر میں مزید کارروائیوں کے دوران مختلف فود پوائنٹس سے برآمد شدہ 6100کلو گرام ملاوٹی مصالحہ جات،22کلو گرام ممنوعہ چائنیز نمک،زائدالمیعاد بوتلیںاوربھاری مقدار میں مضر صحت خوراک کو تلف کر دیاگیا۔