سیکریٹری بلدیات کے پی ایس کی گرفتاری پر افسران میں کھلبلی
کراچی( اسٹاف رپورٹر) سیکریٹری بلدیات کے پرنسل سیکریٹری کی گرفتاری پر حکومت سندھ اور محکمہ بلدیات میں کھلبلی مچ گئی کیونکہ انہیں اہم شخصیات کا فرنٹ میں اور سہولت کار قرار دیا جارہا ہے۔ پی ایس کے گرفتار ہونے سے اہم شخصیات نے بھاگ دوڑ شروع کردی اور خود کو بچانے کے لئے رابطے کئے اس سے قبل ۔ جب ڈائریکٹر جنرل کے ڈی اے ناصر عباس کو گرفتار کیا گیا تو ناصر عباس کو ڈی جی بنانے والے پریشان ہوگئے تھے۔