کلثوم نواز نااہلی سے متعلق درخواست سماعت کیلئے منظو ر‘ فریقین کو نوٹس
اسلام آباد (وقائع نگار) اسلام آباد ہائی کورٹ نے بیگم کلثوم نواز کی نااہلی کے حوالے سے دائر درخواست سماعت کے لیے منظور کرتے ہوئے فریقین کو نوٹسز جاری کردئیے ہیں درخواست میں وفاق، چیف الیکشن کمشنر اور اسلامی نظریاتی کونسل کو فریق بنایا گیا تھاعدالت نے درخواست قابل سماعت ہونے پر فیصلہ محفوظ کیا تھا درخواست میں موقف اختیار کیا گیا ہے کہ کلثوم نواز مجرمانہ ریکارڈ رکھتی ہیں، وہ آئین کے آرٹیکل 62 اور 63 پر پوری نہیں اترتیں درخواست گزار بسمہ نورین نے اپنے دلائل میں کہا ہے کہ این اے 120 میں کلثوم نواز کی الیکشن کمپین میں مریم نواز نے کروڑوں روپے خرچ کیے کلثوم نواز بیماری کے باعث تاحال اپنے عہدے کا حلف تک نہیں اٹھا سکی ہیں لہذا فاضل عدالت حلقہ این اے 120کے ضمنی انتخاب کو کالعد قرار دے فاضل عدالت نے درخواست کے قابل سماعت ہونے کے حوالے سے اپنا فیصلہ محفوظ کرلیا تھا گزشتہ روز عدالت نے درخواست سماعت کے لئیے کے لیے منظور کرتے ہوئے فریقین کو نوٹس جار ی کردئیے ہیں۔