میونسپل کمیٹی وہاڑی‘ چیئرمین شیخ محمد حسین کا استعفیٰ الیکشن کمشن نے منظور کر لیا
میلسی(خبر نگار)میونسپل کمیٹی وہاڑی چیئر مین شیخ محمد حسین کا استعفیٰ الیکشن کمیشن نے قبو ل کر لیا ، چیئرمین بلدیہ شیخ محمد حسین نے24جنوری کواستعفیٰ دیا تھا ۔الیکشن کمیشن آف پاکستان نے سابق چیئر مین بلدیہ شیخ محمد حسین کے دیئے گئے استعفیٰ کو منظو ر کر تے ہو ئے لیٹر جا ری کر دیا ۔چیئر مین بلدیہ کی سیٹ گزشتہ 4ماہ سے خا لی ہے ، جس پر بطو ر قائم مقام چیئر مین غلام مر تضیٰ ڈوگر خد ما ت سرانجام دے رہے ہیں ۔ جو آج کل شد ید مخالفت کا شکار ہیں ۔ الیکشن کمیشن کے مطابق چیئر مین میو نسپل کمیٹی کے انتخاب کادوبارہ شیڈول جلددیا جائیگا۔