رشوت وصول کرنیکا الزام‘ اسسٹنٹ ڈائریکٹر اینٹی کرپشن کا ریڈر عابد بخاری معطل
ملتان (کرائم رپورٹر) ڈائریکٹر اینٹی کرپشن نے بدعنوانی ‘ رشوت کے الزام میں اسسٹنٹ ڈائریکٹر انٹی کرپشن کے ریڈر کو معطل کردیا۔ ذرائع سے معلوم ہوا ہے کہ اسسٹنٹ ڈائریکٹر انویسٹی گیشن آصف نور کے ریڈر عابد بخاری نے ایک شہری سے 10 ہزار روپے رشوت طلب کی جس بارے انکشاف ہونے پر ڈائریکٹر انٹی کرپشن نے مذکورہ ریڈر کو معطل کردیا اور گرفتاری کے لئے ٹیم بھیجی تاہم وہ فرار ہونے میں کامیاب ہو گیا۔