بورے والا: سود کی رقم واپس نہ کرنے پر سود خوروں نے شہری کو قتل کردیا
بورے والا (نمائندہ نوائے وقت )445ای بی میں سود کی رقم ادا نہ کر نے پر سود خوروں نے فائرنگ کر کے شہری کو قتل کر دیا۔ تفصیل کے مطابق محمد اقبال سکنہ 445ای بی نے ڈو گر ما رکیٹ کے رہائشی محمد سعید آ رائیں اور غلام مصطفی رحمانی سے پانچ لاکھ روپے سود پر لئے تھے کہ سود کی رقم واپس نہ کر پانے پر محمد سعید آ رائیں اور غلام مصطفی آ رائیں نے محمد اقبال کے محلہ میں جا کر اس پر فائرنگ کر دی جس کے نتیجہ میں محمد اقبال شدید زخمی ہو گیا۔ اسے تحصیل ہیڈ کوارٹر ہسپتال منتقل کر دیا گیا جہاں اس کی حالت تشویشناک ہو نے پر اسے نشتر ہسپتال ملتان منتقل کر دیا گیا جہاں وہ زخموں کی تاب نہ لا تے ہوئے دم توڑ گیا۔ تھانہ سٹی پولیس نے محمد اقبال کے نزعی بیان کے تحت ملزموں کے خلاف تفتیش شروع کر دی۔ واضح رہے کہ شہر اور گردونواح میں سود خوروں نے اڈے کھول کر سر عام شہریوں کو لوٹنے کا عمل جا ری رکھا ہوا ہے جس کے سد باب کے لئے کو ئی کارروائی عمل میں نہیں لا ئی جا تی ۔