تنخواہوں میں اضافہ نہ ہونے پر ملازمین کا شدید احتجاج‘ واپڈا ہائوس کا گھیرائو
لاہور(کامرس رپورٹر)واپڈا کے ملازمین نے گزشتہ روز شدید احتجاج کیا ۔ ملازمین نے واپڈا ہائوس کا گھیرائو کیا اور واپڈا ہائوس کے تینوں دروازے بند کر دیئے جس کے باعث کئی افسران اور ملازمین اندر ہی پھنس گئے ۔ ملازمین نے تنخواہ میں اضافہ نہ کئے جانے پر احتجاجی مظاہرہ کیا ۔ انتظامیہ کے خلاف شدید نعرہ بازی کی۔مظاہرہ کے باعث مال روڈ پر ٹریفک جام ہو گئی اور دونوں جانب گاڑیوں کی طویل قطاریں لگ گئیں۔ لوگوں کو شدید مشکلات کا سامنا کرنا پڑا ۔