روحانیت کا مرکز صرف اور صرف کتاب وسنت ہے،حافظ مقصوداحمد
اسلام آباد( وقائع نگار خصوصی) معاشرے میں بے سکونی بڑھتی جارہی ہے۔مغرب کی تقلید میں لوگ مال و زر میں سکون کو تلاش کررہے ہیںاور دولت کو سعادت اور خوش بختی کا باعث سمجھے ہوئے ہیں جبکہ سعادت مندی روحانیت سے ملتی ہے دولت سے نہیں۔روحانیت کا مرکز صرف اور صرف کتاب وسنت ہے۔ان خیالات کا اظہار امیر مرکزی جمعیت اہلحدیث اسلام آباد حافظ مقصود احمد نے گذشتہ روز ایک اجلاس کی صدارت کرتے ہوئے کیا۔انہوں نے کہا کہ کتاب وسنت کی تعلیمات کو چھوڑ کر کسی اور ذریعے سے روحانیت تلاش کرنا اپنے آپ کو دھوکہ دینے کے مترادف ہے۔ دینی جماعتوں کے قائدین مل بیٹھ کر ملک کو درپیش بحرانوں کا حل تلاش کریں۔وطن عزیز کو بیرونی خطرات کے ساتھ ساتھ سیاستدانوں کی باہمی کشمکش سے شدید نقصان پہنچا رہا ہے۔