این اے 120 میں غیرمصدقہ ووٹوں کی منسوخی کیلئے درخواست ہائیکورٹ نے فریقین کے وکلاء کو مزید بحث کیلئے آج طلب کرلیا
لاہور(وقائع نگار خصوصی) لاہور ہائی کورٹ کے جسٹس امین الدین خان نے این اے120 کے انتخابات میں ڈالے غیر مصدقہ ووٹوں کی منسوخی کے لئے دائر درخواست پر فریقین کے وکلاء کو مزید بحث کے لئے طلب کر لیا۔ تحریک انصاف کی ناکام امیدوار ڈاکٹر یاسمین راشد نے عدالت کو بتایا کہ قومی اسمبلی کے حلقہ این اے ایک سو بیس کے ضمنی انتخاب میں اٹھائیس ہزار غیر مصدقہ ووٹ ڈالے گئے۔