شریکۃ الحسین ؑ کی باطل کیخلاف مبارزہ آرائی تاریخ کا درخشاں باب ہے،زینب علویہ
اسلام آباد (نیوز ڈیسک) مرکزی امام بارگاہ جامعۃ المرتضی جی نائن فوراسلام آباد میں محفل شریکۃ الحسینؑ کاانعقاد ہوا۔ محفل سے خطاب کرتے ہوئے خطیبہ سیدہ زینب علویہ نے کہاکہ خطبات و کلمات زینب تاریخی حقیقت بن گئے اور زینب نے حسینیت کو ابدی فتح سے ہمکنار کر کے یزیدیت کو داخلِ دشنام کر دیا۔ علی ؑ کی بیٹی نے کوفے و شام کے قلوب میںطاغوت عصر کے رو برو فصاحت و بلاغت کے دریا بہا کر یزید کو للکارا حضرت زینب بنت علی ؑ کی رفعت و عظمت اور باطل کے خلاف مبارزہ آرائی تاریخ کا درخشاں باب ہے خطبات و بیانات سے دنیائے انسانیت کو بیدار کیا ، گلیوں، کوچوں، بازاروں، شہروں،صحرائوں ،کوفہ و شام کے بازاروں اور یزیدو ابن زیاد کے درباروں میں مقدس ترین پیغام توحیدپور ی امانت اور دیانت کے ساتھ پہنچایا۔