کوریا سے کراچی آنے والے پاکستانی سے 3 لاکھ کے موبائل فون برآمد، ملزم گرفتار
کراچی( خبر نگار) پاکستان کسٹم پریونٹو کے جناح انٹرنیشنل ایئرپورٹ عملے نے کوریا سے بذریعہ قطر ایئرویز کی فلائٹQR-604 سے کراچی آنے والے خرم علی رضا نامی پاکستانی مسافر سے 3 لاکھ روپے مالیت کے 116 موبائل فونز برآمد کرکے مسافر کو گرفتار کرلیا ہے ملزم کا مجاز عدالت سے ریمانڈ حاصل کرکے مزید تفتیش کی جارہی ہے۔