مولانا محمد عبدالستار نیازی کا 17 واں عرس یکم مئی کو مجاہد ملت کمپلیکس میانوالی میں عقیدت و احترام کے ساتھ منعقد ہو گا
راولپنڈی (نوائے وقت رپورٹ) تحریک پاکستان ‘ تحریک ختم نبوت اور تحریک نظام مصطفیٰ کی ممتاز رہنما مولانا عبدالستار خان نیازی کا 17 واں سالانہ عرس منگل یکم مئی کو ان کے مزار مجاہد ملت کمپلیکس روکھڑی موڑ میانوالی میں عقیدت و احترام کے ساتھ منعقد ہو گا۔ اس موقع پر مجاہد ملت کمپلیکس کے کسٹوڈین حاجی محمد عطاء اﷲ خان روکھڑی کے زیر اہتمام قرآن خوانی‘ فاتحہ خوانی اور نعت خوانی کے بعد علماء کرام خطاب کریں گے اور مرحوم کی قومی ملی سیاسی اور مذہبی خدمات کو خراج عقیدت پیش کریں گے۔