نوجوان کھلاڑیوں کو کھیلو ں کی سہولیات کی فراہمی اولین تر جیح ہے ، سردار ذوالفقار
حسن ابدال ( نامہ نگار)صحت مندانہ سرگرمیوں کو فروغ دینے کے لے ہم سب کو اپنا بھر پور کردار ادا کرنا چاہیے۔ نواجوان کھلاڑیوں کو سہولیات کی فراہمی میری اولین ترجیحات میںشامل ہے ۔ مستقبل میں سپورٹس کی پروموشن کے لیے لائحہ عمل ترتیب دیں گے تاکہ تحصیل حسن ابدال کے کھلاڑیوں کو درپیش مسائل کا اذالہ ہو سکے ۔ ان خیالات کا اظہار پاکستان پیپلزپارٹی کے رہنما سردار ذوالفقار حیات خان ایڈووکیٹ نے حسن ابدال کے نواحی علاقے پوڑمیانہ میں آفتاب خان سپر فور شوٹنگ والی بال اوپن ٹورنامنٹ میں بطور مہمان خصوصی شرکاء سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔ اس موقع پر سابق امیدوار برائے چیئرمین محمد آصف محمود، پی پی پی کے سینئر رہنما ملک نجیب الرحمن نے بھی خطاب کیاجبکہ اس موقع پرتحصیل صدر پی پی پی راجہ ریاض اور بابر مغل بھی موجود تھے۔