بیول،بار بار کے اخباری بیان‘ رابطے، شکایات ، کسی کام نہ آئے
بیول(نامہ نگار)ویٹرنری ہسپتال قاضیاں تین یوسی کا اکلوتا ہسپتال کا سنگ بنیاد 1982میں رکھا گیا لیکن وقت گزرنے کے ساتھ ساتھ بلڈنگ کی طرف کوئی توجہ نہ دی گی جس کہ وجہ سے بلڈنگ خستہ حالی کا شکار ہو گئی ویٹرنری ڈاکٹر کی شکایت پر یوسی قاضیاں کے چیئرمین چوہدری ناصر تاج اور وائس چیئرمین چوہدری ذوالفقار نے زمینداروںکے مطالبے کو مدنظر رکھتے ہوئے یوسی قاضیاں کے آفس میں ایک کمرہ ویٹرنری ڈاکٹر کے سپرد کیا کہ آپ ادھر بیٹھ کر مویشوں کا علاج معالجہ کریں لیکن اس کے باوجود ویٹرنری ڈاکٹر ٹس سے مس نہ ہوا اور ایک طویل عرصے سے قاضیاں کے عوام کو اپنا چہرہ بھی دیکھنا گورا نہ کیا ویٹرنری ڈاکٹر نہ ہونے کی وجہ سے زمینداروں کو گوجرخان سے ڈاکٹر بھلا کر مہنگے داموں مال مویشی کا علاج کرونے پر مجبور ہیں راجہ نجابت اور چوہدری رشید نے اعلی احکام سے ویٹرنری ڈاکٹر کو ملازمت سے برطرف کر کے نئے ڈاکٹر کی تعیناتی کا مطالبہ کیا ہے۔