قصور: ریلوے سٹیشن پتوکی پر مسافر ٹرین سے اترتے پول سے ٹکراکر جاں بحق
قصور (نمائندہ نوائے وقت) ریلوے سٹیشن پتوکی پر چلتی ٹرین سے اترتے 50 سالہ مسافر دم توڑ گیا۔ تفصیلات کے مطابق دھوپ سڑی پتوکی کا رہائشی پچاس سالہ محمد یوسف کراچی سے لا ہور آنیوالی ٹرین سے پتوکی ریلوے سٹیشن پر جلدی میں اترنے لگا تو سامنے پول سے ٹکرا کر موقع پر ہی دم توڑ گیا ۔