ساہیوال نے آل پنجاب فٹبال ٹورنامنٹ جیت لیا
خانیوال ( نمائندہ نوائے وقت )آل پنجاب فٹ بال ٹورنامنٹ اختتام پذیر ہو گیا ۔ یہ میچ کلا باز فٹ بال کلب گرائونڈ کچا کھوہ میں کھیلے گئے اس ٹورنامنٹ میں ضلع خانیوال سمیت دیگر اضلاع کی ٹیموں نے شرکت کی ۔فائنل میچ کارواں فٹبال کلب میاں چنوں اور ضلع ساہیوال کی ٹیموں کے دوران کھیلا گیا۔جوکہ پنلٹی ککس پر ساہیوال نے 4-5سے گول جیت لیا ۔میچ کے مہمانوں نے کامیاب کھلاڑیوں میں انعامات اور ٹرفیاں تقسیم کیں ۔