عرس عرس
رائے ونڈ (نامہ نگار) حضرت خواجہ سید محمد وجیہ السیما عرفانی چشتی کا عرس مبارک 4شعبا ن المعظم 21اپریل بروز ہفتے سے آستانہ عالیہ عرفانیہ چشتیہ سندر شریف ملتان روڈ میں شروع ہو گا، 3روزہ تقریبات کا افتتاح سجادہ نشین سیدمحمد حبیب عرفانی چشتی دربار شریف کو 6من عرق گلاب سے غسل اور چادر پوشی کے ذریعے کرینگے، افتتاحی تقریب کے بعد شام کو محفل سماع منعقد ہو گی، عرس کے دوسرے روز مشائخ کانفرنس اور محفل سماع کا اہتمام ہو گا جبکہ تیسرے روز نماز عشاکے بعد محفل سماع ہو گی۔