فیملی ڈرامہ ’’ قرض‘‘ کی ریہرسل
ملتان(سٹاف رپورٹر)ملتان آرٹس کونسل میں25اپریل سے شروع ہونے والے فری فیملی ڈرامہ’’قرض‘‘ کی ریہرسل شروع ہو گئی ہے۔ ہدایتکار منیر تاج کے اس ڈرامے میں تمام سینئر اور جونیئر فنکارکام کررہے ہیں۔ ڈرامے کی سنسر ریہرسل24اپریل کی شام5بجے ہو گا۔