دوسرے شہر میں ڈرامہ اور ریکارڈنگ کرنیوالے فنکاروں کیلئے ضابطہ اخلاق جاری
ملتان(سٹاف رپورٹر)آرٹسٹ ایسوسی ایشن نے دوسرے شہر میںڈرامہ اور ریکارڈنگ حصہ لینے والے فنکاروں کے لئے ضابطہ اخلاق جاری کردیا ہے۔ جس میں کہا گیا ہے کہ کوئی بھی فنکار سٹیج ڈرامہ، ٹی وی، فلم یا گانوں کی ریکارڈنگ کروانے سے قبل اپنی روانگی شیڈولآرٹسٹ ایسوسی ایشن کو دے گا تاکہ اسے مانیٹر کیا جاسکے۔ ایسوسی ایشن نے مزید کہا کہ بغیر اطلاع کے جانے والا فنکار اپنے نقصان کا خود ذمہ دار ہوگا۔