ووٹ کے تقدس کی بات کرنیوالوں کو ووٹر سے کوئی غرض نہیں: مسرت جمشید چیمہ
لاہور( لیڈی رپورٹر )تحریک انصاف ویمن ونگ ایگزیکٹو کونسل کی ممبر مسرت جمشید چیمہ نے کہا ہے کہ حکمران ووٹ کے تقدس کی بات تو کرتے ہیں لیکن انہیں ووٹرز سے کوئی سروکار نہیں جس کا ثبوت کروڑوں عوام کا خط غربت سے نیچے زندگی بسر کرنا ہے ،29اپریل کے جلسے سے ثابت ہو جائے گا پنجاب اب پی ٹی آئی کا گڑھ ہے ۔ عوام حکمرانوںکی ترجیحات میں ہی شامل نہیں ۔ اگر انہیں عوام سے ہمدردی یا ان کی صحت کا فکر ہوتی تو اربوں روپے قرض لے کر میٹرو ٹرین کامنصوبہ شروع کرنے کی بجائے عوام کو پینے کے صاف پانی کی فراہم کو یقینی بنایا جاتا ۔