ججز کو تحفظ دینے میں ناکام پنجاب حکومت مستعفی ہو جائے: تبسم انوار واھرہ
لاہور (لیڈی رپورٹر) تحریک انصاف سنٹرل پنجاب کی نائب صدر تبسم انوار وھرہ نے کہا کہ سپریم کورٹ کے جج جسٹس اعجاز الاحسن کے گھر پر فائرنگ انتہائی بزدلانہ اقدام ہے، اس کی جتنی بھی مذمت کی جائے کم ہے ،سپریم کورٹ کے جج کے گھرپر فائرنگ سے پنجاب پولیس اور حکومت پنجاب کی کارکردگی کھل کر واضح ہوگئی ،اس لئے وزیر اعلیٰ پنجاب اور صوبائی وزیر قانون کو چاہیے کہ وہ فورا استعفیٰ دیں کیونکہ جو حکمران عوام کو تحفظ فراہم نہ کرسکیں انہیں حکمرانی کا کوئی حق نہیں ہوتا ۔