ڈاکٹر یاسمین راشد نے دیو سماج روڈ پر فری میڈیکل کیمپ لگایا
لاہور (خصوصی نامہ نگار) پاکستان تحریک انصاف کی مرکزی رہنما ڈاکٹر یاسمین راشدکی جانب سے این اے 125کے مرکزی دفتر دیو سماج سنت نگر میں اہل علاقہ کے لئے مفت میڈیکل کیمپ کا انعقاد کیاگیا، جس میں خواتین کے لیے گائنی، آئی اور بچوں کے امراض کا علاج کیا گیا یہ کیمپ گزشتہ 6ماہ سے ہر بدھ کے روز لگایا جاتاہے جس میں مریضوں کا مفت چیک اپ کیا جاتا ہے، خواتین کے لیے الٹراسائونڈ، بچوں امراض کا مکمل علاج، آنکھوں کاآپریشن اور مفت ادویات فراہم کی جاتی ہیں۔