لاہور میں چلنے والی سرخ بسیں مضافاتی علاقوں میں چلائی جائیں: ناظم شوکت
لاہور (پ ر) عوامی مسائل کمیٹی کے چیئرمین ناظم شوکت نے وزیراعلیٰ شہباز شریف سے اپیل کی لاہور میں چلنے والی سرخ بسیں سواریوں سے خالی ہوتی ہیں کبھی کبھی ایسے بھی ہوتا ہے رات کو تین تین چار چار بسیں ایک ساتھ چل رہی ہوتی ہیں جبکہ ان میں سواری کوئی نہیں ہوتی۔ اس طرح قوم کا پیسہ اور سہولت ضائع ہو رہی ہے جبکہ لاہور سے ملحقہ علاقوں مثلاً نین سکھ، چوک فیض پور انٹر چینج کے ایسے علاقے ہیں جہاں پر سکول کالج جانے والی طالبات و طالب علم اس آسان سواری سے محروم ہیں۔ بہت زیادہ رش ہونے کی وجہ سے لوگوں کو کافی پریشانی ہوتی ہے آپ سے اپیل ہے کہ عوام کے پیسوں سے چلنے والی ان گاڑیوں کو سگیاں پل، نین سکھ چوک اور فیض پور انٹر چینج کے علاقوں تک چلایا جائے۔