ماہانہ اجتماع برائے خواتین 22 اپریل اتوار کو ہوگا
لاہور (پ ر) شیخ اصغر وحیدناظم اعلیٰ جامع مسجد توحید سنت نگر رشید سٹریٹ کے مطابق ماہانہ اجتماع برائے خواتین 22 اپریل اتوار کو ہوگا جس میں پروفیسر محمد یحییٰ درس قرآن و حدیث ارشاد فرمائیں گے۔ جو بعد نماز ظہر شروع ہوگا۔ اس میں مرد حضرات بھی شرکت کرسکیں گے۔ بعدازاں احباب و خواتین کے لئے کھانے کا انتظام بھی ہوگا۔