چینی تاجروں کا ملتان کے شہری پر ایک کروڑ روپے فراڈ کا الزام
ملتان (کرائم رپورٹر) چینی تاجروں کا ملتان کے شہری پر ایک کروڑ روپے کے فراڈ کا الزام، چینی شہری مسٹر زہواور مسٹرما کا کہنا ہے کہ ملتان کے رہائشی احمد ابوبکر عرف سیمی شاہ نے کاٹن کے کنٹینر بھجوائے جو کہ خراب نکلے۔ ان کا کہنا تھا کہ وہ15 دن سے ملتان میں موجود ہیں مگر پولیس تعاون نہیں کر رہی۔ انہوں نے اعلیٰ حکام سے اپنی رقم واپس دلانے کا مطالبہ کیا ہے۔