لڑکی سے اجتماعی زیادتی‘ ایک ملزم گرفتار3 سے پولیس نے ساز باز کرلی
ملتان (کرائم رپورٹر) میاں چنوں کے علاقہ کی رہائشی آسیہ بی بی نے اہل خانہ کے ہمراہ پریس کانفرنس کرتے ہوئے کہا کہ وسیم علی نے مجھے نوکری دلوانے کا جھانسہ دیکر اغوا کر لیا اور نامعلوم مقام پر لے جا کر تین نامعلوم افراد کے ساتھ مل کر مجھے زیادتی کا نشانہ بنایا واقعہ کی اطلاع پولیس کو دی مگر پولیس نے صرف ایک ملزم کو گرفتار کیا اور دیگر ملزمان سے ملی بھگت کرلی ہے آسیہ بی بی نے اعلیٰ حکام سے نوٹس لینے کا مطالبہ کیا ہے۔